دیہاتیوں نے مگر مچھ پکڑ لیا

فیروزوالا ( نامہ نگار)پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک کے قریب مسن گائوں میں سیلابی پانی کے ساتھ ایک مگر مچھ نکل آنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق مگر مچھ کی موجودگی کی خبر ملتے ہی گائوں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نالہ ڈیک میں جال ڈال کر اسے پکڑ لیا اور بعد ازاں رسی سے باندھ دیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، تاہم گائوں کے لوگوں نے مگر مچھ پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔بعد ازاں پولیس نے اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی تاکہ مگر مچھ کو محفوظ طریقے سے تحویل میں لے کر مناسب مقام پر منتقل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں