داماد نے چینل بنانے اور دیگر معاملات میں میری مدد کی’ شگفتہ اعجاز

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ بوٹیوبر بننے کا خیال داماد علی حمزہ بلوچ کو دیکھ کر آیا ۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میرے داماد علی حمزہ بلوچ روزانہ وی لاگنگ کیا کرتے تھے، میں دیکھتی تھی کہ کس طرح لوگ ان کی ویڈیوز دیکھتے، انہیں پسند کرتے اور ان کے ساتھ جڑتے ہیں۔شگفتہ اعجاز کے مطابق اسی چیز سے متاثر ہو کر میں نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا فیصلہ کیا، داماد نے چینل بنانے اور اس حوالے سے دیگر معاملات میں میری مدد کی، جس کے بعد میں اپنے مداحوں کے ساتھ براہِ راست جڑنے میں کامیاب ہوئی۔اداکارہ نے بتایا کہ شروع میں میرے بچے میری ویڈیوز ایڈٹ کیا کرتے تھے، تاہم اب میں خود اپنی ویڈیوز کی ایڈیٹنگ بھی کر لیتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں