کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار اکبر اسلام نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کی حقیقت بتا دی۔معروف اداکارہ ثنا جاوید ایک دہائی سے زائد عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں، چند برس قبل اداکارہ کو اس وقت تنازعات کا سامنا کرنا پڑا تھا جب شوبز سے وابستہ بعض افراد نے ان کے رویے اور سیٹ پر ساتھی فنکاروں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے حوالے سے بات کی تھی۔ اس صورتِ حال کے باعث انہیں مداحوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، شادی کے بعد ثنا جاوید نے ایک مرتبہ پھر اداکاری کا سلسلہ شروع کیا ۔




