فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی صوبہ پنجاب کا سالانہ اجلاس و سیمینار حضرت علی ہجویری صوبائی صدرپروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض کی صدارت میں گورنمنٹ گریجو یٹ کالج آف سائنس لاہور میں منعقدہوا۔ المصطفیٰ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احمد رضا طیب نے خصوصی طور پر کراچی سے شرکت فرمائی۔ اجلا س کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت حاجی عبدالخالق شرقپوری نے کی،نعت رسول مقبول مرزا یونس نے پیش کی۔اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ ، فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، گجرات،وزیرآباد،لاہور،قصور،ننکانہ صاحب، سانگلہ ہل، ملتان، خانیوال، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا ودیگر علاقوں نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں انسانیت کی خدمت کے فروغ کے لیے فلاحی اقدامات،غریبوں کی امداد،طبی سہولیات کی فراہمی کا ایجنڈاپڑھ کر سنایا گیا۔پنجاب کابینہ کی طرف سے سالانہ منصوبہ بندی پروفیسر ندیم احمد اشرفی اور شہباز حمید ایڈووکیٹ نے پیش کی۔ ہائوس نے معمولی ترامیم کے بعد منصوبہ بندی کی منظوری دی۔اجلاس کے شرکا ء نے پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض کو تالو کٹے ہونٹ کٹے بچوں کے پچاس ہزار آپریشن کرنے پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔صوبائی صدر پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض نے اپنے خطاب میں ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قومی سرمایہ قراردیا اورکہاکہ ان کا شمارشفاف اوراصول پسند شخصیات میں ہوتا ہے،ان کی فلاحی خدمات بین الاقوامی سطح پر بھی جانی جاتی ہے ہمارا ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے۔مرکزی سیکریٹری جنرل المصطفیٰ احمد رضا طیب نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے یہی وجہ ہے کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کادائرہ کاراب انگلینڈ،کینیڈا، امریکہ اوردنیا کے دیگرحصوں تک پھیلتاجارہاہے۔انہوں نے بتایاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی گزشتہ چالیس سال سے زائد عرصے سے حاجی حنیف طیب کی متحرک قیادت میں سماجی خدمات سرانجام دے رہی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے ضلعی تنظیمی نیٹ ورک کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے تاکہ فلاحی کاموں کومزید منظم اورموثر طریقے سے آگے بڑھا یاجاسکے۔صوبائی جنرل سیکریٹری پروفیسر ندیم احمد اشرفی نے بتایا کہ لاہور میں 36 مرلہ جگہ خرید لی گئی ہے ان شا اللہ کراچی کے بعد لاہور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا دوسرا مرکز ہوگا۔سینئرنائب صدر عبدالرشید ارشد نے کہا ہے کہ حضرت داتا علی ہجویری اوردیگراولیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنا ضروری ہے،کیوں کہ ان کی تعلیمات میں محبت،امن، اخلاقیات کادرس ملتا ہے،صوفیائے کرام نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت اوراخلاقی بلندی پرزوردیا۔ ڈاکٹر اسحاق رحمانی،شہباز حمید ایڈووکیٹ،مرزا جاویدنے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں رانا اسلم ندیم،پروفیسر رحمت اللہ سیالوی، میاں ضیا المصطفیٰ، مہر لیاقت سیال ایڈووکیٹ،محمودسکندر سلطانی،ڈاکٹر سعیدطاہر، ڈاکٹر جاوید اسحاق، خان آصف خان، اسرار صدیقی، ،محمد جاوید جیدی،مقصود چوہدری،رانا بلال احمد،ڈاکٹر عمران یونس،،محمد طارق جاوید نقشبندی،مسعود عالم نیازی،را آصف شکیل،سید اللہ بچایا ودیگر نے اپنے اپنے اضلاع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اورآئندہ کے منصوبوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اجلاس میں حضرت داتا علی ہجویری کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی ترقی اور سماجی خدمت میں شاندار کارکردگی کی منزلیں طے کرنے کی دعا کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرحاجی حنیف طیب کی کامل شفایابی کے لیے بھی دعاکی گئی پروگرام کے اختتام کے بعدڈاکٹرغلام قادرفیاض،احمدرضاطیب،لیاقت علی تنویر،عبدالرشید ارشد،محمودسکندرسلطانی ودیگراحباب نے مشترکہ طورپرایمبولینس کا افتتاح کیا۔




