فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی آ زاد جموں وکشمیر میں شکست کے بعد تنقید کی بجائے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حکومتی کارکردگی کی تقلید کرے مسلم لیگ ن نے پارٹی قا ئد میاں نوازشریف کی قیادت میں اپنی کارکردگی ثابت کی ہے عوام کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہئے۔ ان کاکہنا تھاکہ آ زادکشمیرمیں پیپلز پارٹی کی حکومت اس کے باوجود دھاندلی کاالزام عائد کرتے ہوئے غورکرناچاہئے، 10اگست کو بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوں گے توکیاکریں گے۔ بلاول بھٹوزرداری دل بڑا کریں، لیڈر شکست پر روتے اچھے نہیں لگتے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے پہلے 2مراحل میں مسلم لیگ ن کی کامیابی وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کشمیری عوام کے بھرپور اعتماد کی مہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے کام اور کارکردگی کو ووٹ دیا، پاکستان کا ہر علاقہ پنجاب جیسا بننا چاہتا ہے-




