سابق MPAکی گاڑی پر حملہ کرنیوالے3 ملزمان گرفتار

لاہور(بیورو چیف)تھانہ گارڈن ٹائون پولیس نے سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 3ملزمان گرفتارکر لئے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنزنے بتایا کہ واقعہ دو روز قبل مین بلیوارڈ برکت مارکیٹ کے سامنے پیش آیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹائون کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف سمت سے آ رہے تھے۔ گاڑی موٹر سائیکل کے قریب سے گزری تو ملزمان مشتعل ہو گئے۔ ملزمان نے اشتعال میں آ کر ہیلمٹ اور پتھروں سے گاڑی پر حملہ کیا۔حملے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹے اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔گرفتار ملزمان کی شناخت دانیال، جلال اور سلطان کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں