فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈویژن کے چاروں اضلا ع میں مثالی گائوں منصوبہ کوٹائم لائنزکے مطابق مکمل کرانیکا حکم دیا اور کہا کہ پراگریس کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائیگا تاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام کو کامیابی سے شفاف انداز میں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرکے دیہاتو ں میں بسنے والوں کو بھی شہروں کی طرح بنیادی سہولیا ت کی فراہمی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں۔ انہو ں نے یہ ہدایت اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے جاری کیں جس میں چاروں اضلا ع کے ڈسٹرکٹ آفیسر (انفراسٹرکچر اینڈ سروسز)سے بریفنگ لی۔کمشنر نے ایک ایک منصوبہ کی تازہ ترین پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور جاری کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے فوکل پرسنز/ایم او(آئی اینڈ ایس)کو واضح پیغام دیاکہ پراجیکٹس میں شفافیت پر زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ٹھیکیداروں کو مزید متحرک کریں اور تعمیراتی عمل کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ انتظامی و تکنیکی مسئلہ درپیش ہو تو فوری نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن میں مجموعی طور پر35 دیہاتوں کو مثالی گائوں بنایا جارہا ہے جہاں شہر کی طرز پر میونسپل سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔




