لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈکپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستان دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیج پر مقابلے کے لیے تیار ہے۔اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔وقار، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفی، ابو بکر محمود، علی رضا، عبدالمتان، اور محمد عماد۔ٹیم مینجمنٹ میں ٹیم مینیجر محمد اویس قرنی، ہیڈ کوچ باب جوہان ویلڈہوف (نیدرلینڈز)، اسسٹنٹ کوچ کرسٹوفر جان بوون شامل ہونگے




