نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے کی اپ گریڈیشن کا باقاعدہ آغاز

لاہور (سپورٹس نیوز) نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور ایل سی سی اے گرائونڈ کی اپ گریڈیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اپ گریڈیشن کے تحت دونوں گرائونڈز کو جدید انٹرنیشنل معیار کی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گرائونڈ کے درمیان موجود دیوار گرانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت ایل سی سی اے گرائونڈ میں جدید سہولتوں سے آراستہ نیا پویلین تعمیر کیا جائے گا جبکہ گرائونڈ کے نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی توسیع بھی کی جائے گی، جہاں قومی کرکٹرز کے لیے جدید جم، سوئمنگ پول اور دیگر تربیتی و ری ہیبلیٹیشن سہولیات قائم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں