فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے باعث 9 اگست کو صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی جھنگ روڈگرڈسٹیشن کے شیخ کالونی، لکڑمنڈی، بکر منڈی، علی ہائوسنگ، لیاقت آباد، شاداب کالونی، گلفشاں، جھنگ روڈ، ناظم آباد، خالد آباد، گلشن حیات، اے بی سی روڈ فیڈر10اگست کو صبح ساڑھے سات سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک 132کے وی امیں پور گرڈسٹیشن کے امیں پور سٹی، جامع آبادفیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔




