ستیانہ پولیس نے شہری پر قاتلانہ حملے کے3ملزمان کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ پولیس نے شہری پر قاتلانہ حملے کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقہ 74 گ ب کے رہائشی محنت کش گلزار کا ملزمان اعجاز کیساتھ معمولی جھگڑا تھا’ تاہم اہل علاقہ نے دونوں میں صلح کروا دی لیکن ملزم اعجاز نے اسے بے عزتی تصور کرتے ہوئے بدلہ لینے کی ٹھان لی’ 31جولائی کو گلزار احمد حسب معمول موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان اعجاز’ حمزہ’ محمد علی نے گھیر لیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے تھے۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ ستیانہ سید غلام عباس شاہ اور انچارج انوسٹی گیشن رانا نجم الحسن نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اقدام قتل کے تینوں ملزمان اعجاز’ حمزہ اور محمد علی کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہینگی۔ سی پی او تنویر حسین کی قاتلانہ حملے کے مرتکب ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں