جڑانوالہ نہر سے نامعلوم معذور شخص کی لاش برآمد

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ نہر گوگیرہ برانچ سے55سالہ نامعلوم معذور شخص کی لاش برآمد،تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ سٹی کی حدود کینال روڈ پر نہر گوگیرہ برانچ میں ایک شخص کی لاش تیر رہی ہے اطلاع پرریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ریسکیو ٹیم کے مطابق ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ریسکیو ٹیم نے لاش کو پولیس تھانہ سٹی کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں