جیانی انفینٹینو نے غلطیوں پر معافی مانگ لی

رباط (سپورٹس نیوز) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نیفٹ بال میچوں کے تجارتی حقوق نجی سرمایہ کاروں کو بیچنے کے متنازع منصوبے پر شدید تنقید کے بعد اپنی “غلطیوں” پر معافی مانگ لی ہے، تاہم وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔بی بی سی کے مطابق رباط میں فیفا کے افریقی دفتر میں طلب کیے گئے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان کے مطابق، منیجمنٹ بورڈ نے جیانی انفینٹینو کی بطور صدر مکمل حمایت کی توثیق کر دی ہے۔جیانی انفینٹینو اور سیکرٹری جنرل ماتیاس گرافسٹرام نے فیفا کے تمام 211 ممبر ایسوسی ایشنز کو ایک خط بھی تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے منصوبے کے طریقہ کار پر معذرت کی اور آئندہ ایسی غلطیاں نہ دہرانے کا عہد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں