مارٹن پالرمو کی بطور مینیجر پلاٹینس میں واپسی 2028 تک معاہدہ طے پا گیا

بیونس آئرس (سپورٹس نیوز) ارجنٹائن کے 52 سالہ سابق سٹرائیکر مارٹن پالرمو کو ایک بار پھر فٹ بال کلب پلاٹینس کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ شنہوا کے مطابق کلب کو جاری سیزن کے مایوس کن آغاز کے بعد اس تبدیلی کا فیصلہ کرنا پڑا۔مارٹن پالرمو کو والٹر زونینو کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، جنہیں طلیریس کے خلاف 0-4 کی ہزیمت کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا۔کلب کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق مارٹن پالرمو کے ساتھ دسمبر 2028 تک کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں