سجل علی کے فوٹو شوٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی نے ڈارک تھیم والے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نیٹ فلکس سیریز ویڈنز ڈے کی مورٹیشیا ایڈمز سے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔تصاویر میں اداکارہ ڈارک گیٹ اپ کے ساتھ لمبے بالوں میں موجود ہیں اور آنکھوں کے نیچے کاجل بھی لگایا ہوا ہے۔ اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔اس سے قبل سجل علی کا نیا ہیئر اسٹائل بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی نے اداکار حمزہ سہیل سے شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے2026کے آغاز میں شادی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں