جڑانوالہ (نامہ نگار) جامع رضویہ تعلیم القرآن بلال مسجد محمد علی پارک میں عرس مجدد اعظم امام احمد رضا خان کے حوالہ سے آل پنجاب سطح پر مدارس دینیہ کے درمیان تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر طریقت ڈاکٹر مفتی یونس رضوی ناظم اعلیٰ تحریک اہلسنت پاکستان نے کی۔ مقابلہ حسن تقریر میں پنجاب بھر کے مدارس دینیہ نے حصہ لیا تعظیم رسول اور امام احمد رضا خان کے موضوع پر گفتگو کی گئی مقابلہ حسن تقریر کے بعد صدر محفل ڈاکٹر مفتی یونس رضوی،علامہ اصغر علی نوری امیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ ڈاکٹر عبدالقدیر رضوی،پروفیسر حافظ رضوان ،حافظ محمد سعید رضوی مولانا عبدالحنان شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ امام احمد رضا کی دینی اور سائنسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ امام احمد رضا جیسی ہستیاں کسی عظیم نعمت سے کم نہیں ہیں ایسے لوگوں کا وجود امت کے لیے اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہوتا ہے مجدد اعظم امام احمد رضا خان نے ہر میدان میں امت کی رہنمائی فرمائی ترجمہ کنز الایمان، فتاویٰ رضویہ کی 30 جلدیں حدائقِ بخش جیسی عظیم کتاب آپ کی علمی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ایک ہزار سے زائد کتابیں لکھ کر آپ نے امت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر احسان کیا ہر ہر مسئلے میں رہنمائی عطا فرمائی حتیٰ کہ سائنسی ریاضی وغیرہ کے میدان میں آپ کی کثیر تصانیف موجود ہیں آپ کی تعلیمات سے عالم اسلام نے فائدہ اٹھایا پاکستان میں آپ کی فکر اور تعلیمات پہنچانے کیلئے محدث اعظم پاکستان علامہ محمد سردار احمد قادری چشتی فیصل آبادی نے اہم فریضہ سر انجام دیا اس لیے محدث اعظم پاکستان کو نائب اعلیٰ حضرت کا لقب دیا گیا مقررین نے کہا کہ آپ کی دینی ملی سائنسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،تقریب میں میاں حماد حسین ایڈوکیٹ،صاحبزادہ فضل رسول حیدر رضوی،مولانا امیر علی نعیمی،مولانا غلام مرتضیٰ،یوسف خان،مولانا اظہر مصطفی،حافظ ندیم،ملک طارق،مولانا اعظم،محمد بابر،قاری ارشد،قاری وسیم جاوید مولانا عمان سبحانی،مولانا کاشف رضوی، مولانا محمد الیاس، حافظ شبیر کے علاوہ پنجاب بھر سے علما، طلبا نے شرکت کی،تقریب کے اختتام پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 15 ہزار,دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 10 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 5 ہزار نقد کیش انعام دیا گیا شرکت کرنے والے تمام طلبا کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں اور دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا.




