سیدنا امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی دیکر اسلام کو زندہ کردیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا مرکزی جلوس امام بارگاہ قیصر بتول سے برآمد ہوا مرکزی جلوس میں شامل عزادارن نے ماتم و زنجیر زنی کرکے عقیدت کا اظہار کیا مرکزی جلوس کے راستوں پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی موجود تھی ایس پی ٹائون اختر وینس نے جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا ڈی ایس پی ساجد موہل نے ممبران ملک عبدالخالق،مولانا سکندر حیات ذکی،حاجی نصر اللہ،میاں وسیم طارق،مہر اسلم،ملک نعیم وفا،شیخ عبد الرزاق،چوہدری حبیب اللہ عطار، متولی امام بارگاہ قیصر بتول سید تطہیر حسین شاہ،جنرل سیکرٹری انجمن حسینیہ رجسٹرڈ سید تصدق حسین نقوی و دیگران سے امن کیمپ میں ملاقات کی،مرکزی جلوس کے راستے میں رانا برادران رانا تجمل کوکا،رانا بوبی کی جانب سے حسینی لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا مرکزی جلوس امام بارگاہ قیصر بتول سے نکل کر مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قیصر بتول پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں