سنجے کپور جائیداد تنازع’بھارتی سپریم کورٹ بھی تنگ

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے، اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر، آنجہانی صنعت کار سنجے کپور کے خاندانی ٹرسٹ تنازع میں فریقین کے درمیان جاری سمجھوتے کے عمل پر امید ظاہر کی ہے کہ معاملہ باہمی رضامندی سے حل ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سنجے کپور کی والدہ رانی کپور اور اہلیہ پریا کپور کے درمیان جاری جائیداد اور خاندانی ٹرسٹ کے معاملے پر اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ مصالحتی عمل 2 نومبر تک جاری رکھا جائے گا۔بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں مصالحتی کوششیں تسلی بخش انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اور تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ قانونی جنگ سے پہلے باہمی حل تلاش کرنیکی کوشش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں