ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی ٹی وی اداکارہ دپیکا ککڑ کی ساتھی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں دپیکا نے شعیب ابراہیم سے شادی کی وجہ سے اسلام قبول نہیں کیا تھا بلکہ یہ دپیکا کا ذاتی اور روحانی فیصلہ تھا۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جیاتی بھاٹیا نے بتایا کہ میری دوست دپیکا اپنی زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں، اسی دوران دپیکا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی جہاں انہیں ذہنی سکون اور حوصلہ ملا، بعد ازاں انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ۔




