پاک فوج کا شہریوں کیلئے مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد

مظفرآباد(نامہ نگار)پاک فوج کی جانب سے راولاکوٹ آزاد کشمیر میں 15چوک پرموبائل فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈ یکل کیمپس کا بنیادی مقصد عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے، مجموعی طور پر5ہزار300سے زائد مریضوں کومفت ادویات فراہم کی گئیں۔پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپس میں ماہر طبی عملے نے خواتین، بچوں اوربزرگوں سمیت141سے زائد افراد کا معائنہ کیا، موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا۔راولاکوٹ کے شہریوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔انسانی ہمدردی، قومی ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں