فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان بین المذاہب امن کمیٹی کی تقریب حلف برداری TMAہال فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ریورنڈ بشپ طفیل بزمی کی دعا سے کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی میاں طاہر جمیل ایم پی اے پی 115اور چیف گیسٹ کامران بھٹی تھے۔تقریب میں مرکزی، صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر ہم خیال مسیحی و مسلم مرد و خواتین کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افرا د نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔تقریب سے میاں طاہر جمیل ایم پی اے پنجاب، کامران بھٹی،ریورنڈ بشپ زاہد بشیر گل،سرفراز عرف جانی ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر شمعون بھٹی، انفارمیشن سیکرٹری پنجاب پاکستان بین المذاہب امن کمیٹی اشر انتھنی’ صدر پنجاب بیرسٹر میاں محمد بلال انور، اعجاز جیکب گل، دلشاد گل، ملک اکبر بانی و چیئرمین اور مرکزی رہنما ڈاکٹر عادل راجہ نے خطاب کیا۔تمام ذمہ داران اور مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے بلا تفریق رنگ و نسل بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں گے اور مل جل کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور امن کے فروغ کے لیے تمام انتظامی اداروں کے ساتھ مل کر دن رات کوشاں رہیں گے۔




