اسلام آباد (بیورو چیف)بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا فرمان سچ ثابت ہوگیا ، بھارت کے مسلمانوں کو بار بار اپنی وفاداری ثابت کرنا پڑ رہی ہے۔بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار نے بھارت میں بسنیوالیمسلمانوں کی وفاداری کو مشکوک بنا کرکئی زندگیوں کو دا ئوپر لگا دیا ہے۔ ہندوانتہا پسندی کے غلبے کے لیے قائم مودی حکومت نے اپنا اقتدارمضبوط کرنے کی خاطر مسلمانوں پرزندگی تنگ کردی ہے، جہاں ہندوتوا راج میں بھارتی مسلمانوں کاجینامحال کرکے انہیں تعلیم جیسے بنیادی حق سے بھی محروم کیا جانے لگا ہے۔بھارتی جریدے نیشنل ہیرالڈ کے مطابق مسلمان طالبہ فرح ناز نے بتایا کہ جنترمنترمیں احتجاج کیدوران بھارتی پولیس نے تشدد کیا اورمسلمان ہونے کی وجہ سیکئی گھنٹے گاڑی میں بٹھا کر رکھا۔




