فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے پاکستان سعودیہ اورترک کے درمیا ن ہونیوالے دفاعی معاہدے کوام مسلمہ کا فخرقراردیتے ہوئے وزیرا عظم شہباز شریف اور عسکری قیادت کی مشتر کہ کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ یہ معاہدہ مسلم دنیا کے تین اہم ممالک کو قریب لایا ہے اور پوری امت مسلمہ کے لیے فخر کا مقام ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہانہیں یہ معاہدہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان اپنے برادر شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ خالصتاً دفاعی نوعیت۔ انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد خطے میں مشترکہ سلامتی، استحکام اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بناناہے۔




