پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ طے کرنے کیلئے اہم اجلاس طلب

اسلام آباد (بیورو چیف)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پولنگ کی تاریخ طے کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔الیکشن کمیشن کے خط میں پنجاب حکومت سے کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کی کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر مشاورت کی جاسکے۔خط کے مطابق مشاورت الیکشن قانون اور پنجاب بلدیاتی قانون کے تحت کی جائے گی، جبکہ مشاورتی اجلاس 20 اگست کو صبح 11 بجے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی کابینہ کی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے، اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پولنگ کی تاریخ پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں