فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ خوراک نے 99 رب میں کامیاب چھاپہ مار کر گندم سے لوڈ دو ٹرک پکڑ لئے’ 30ٹن گندم جعلی پرمٹ پر دوسرے اضلاع بھجوائی جا رہی تھی۔ تفصیل کے مطابق فوڈ گرین انسپکٹر نذیر احمد کو اطلاع ملی تھی کہ بلوچنی کے علاقہ 99 رب میں راشد علی کی حویلی میں گندم سے لوڈ دو ٹرک کھڑے ہیں جو کسی دوسرے اضلاع میں بھجوائے جا رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے گندم کی نقل وحمل پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ مذکورہ حویلی میں چھاپہ مارا تو راشد علی نے کاٹن سٹار فلور مل کے پرمٹ پیش کئے۔ دونوں گاڑیوں کا ایک ہی پرمٹ تھا جو کہ تصدیق کرنے پر جعلی نکلا اور مذکورہ پرمٹ محکمہ خوراک کی جانب سے بھی جاری نہ ہوا تھا۔ جس پر 30 ٹن گندم قبضہ میں لے لی اور مذکورہ گندم کو حکومت احکامات کے مطابق آٹا کنٹرول ریٹ پر عوام کو فراہم کیا جائے گا۔ اور بلوچنی پولیس نے فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




