گوادر (نامہ نگار) پاکستان میں جنوری سے جون 2026 کے دوران 1 کروڑ 31 لاکھ موبائل ڈیوائسزمقامی طور پر اسمبل کی گئیں، جن میں چینی برانڈز نے نمایاں مقام حاصل کیا۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی موبائل فون کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور صنعت اسمارٹ فونز اور 5G ڈیوائسز کی جانب تیزی سے منتقل ہو رہی ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس عرصے کے دوران پاکستان نے صرف 25 لاکھ 50 ہزار موبائل فونز درآمد کیے، جو ملکی طلب پوری کرنے میں مقامی پیداوار کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کے دوران اسمبل کیے گئے موبائل فونز میں 73 لاکھ 20 ہزار 2G فونز جبکہ57 لاکھ 80 ہزار اسمارٹ فونز شامل تھے۔ تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی موبائل مارکیٹ میں صرف مئی 2026 کے دوران ملک میں1 لاکھ 1 ہزار 5 5G موبائل فونز مقامی طور پر اسمبل کیے گئے، جو پاکستان کی مقامی پیداوار میں جدید ترین موبائل ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2026 کے برانڈ وار اعداد و شمار کے مطابق VGO TELجنوری سے جون کے دوران18 لاکھ 60 ہزار ڈیوائسزکی مقامی اسمبلی کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہInfinixنے 13 لاکھ 40 ہزار ڈیوائسز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔رپورٹ کے مطابق آئی ٹل کے 8 لاکھ 90 ہزار،TECNO کے 8 لاکھ 3 ہزار اور Vivo کے 7 لاکھ 80 ہزار یونٹس مقامی طور پر اسمبل کیے گئے۔اسی طرح سام سنگ کے 7 لاکھ 70 ہزار جبکہ نوکیا کے 7 لاکھ یونٹس اسمبل ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابقONKAنے بھی 7 لاکھ،X Mobile نے 5 لاکھ 20 ہزار، جبکہ Oppoاور QMobileنے 4 لاکھ 80 ہزار، 4 لاکھ 80 ہزار ڈیوائسز کی مقامی اسمبلی کی۔رپورٹ کے مطابق تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسمارٹ فونز کی مقامی پیداوار پاکستان کی موبائل فون صنعت کا اہم حصہ بن چکی ہے۔ 2026 کی پہلی ششماہی میں اسمبل ہونے والی 1 کروڑ 31 لاکھ ڈیوائسز میں 57 لاکھ 80 ہزار اسمارٹ فونز جبکہ 73 لاکھ 20 ہزار 2G موبائل فونز تھے۔مقامی طور پر اسمبل کیے جانے والے 5G موبائل فونز کی شمولیت نے 2026 کے اعداد و شمار کو ایک نئی جہت دی ہے۔ صرف مئی میں 1 لاکھ 1 ہزار 5 5G فونز کی مقامی اسمبلی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مینوفیکچررز پاکستان کی مقامی موبائل فون پیداوار میں جدید ترین نسل کی ڈیوائسز متعارف کرانا شروع کر چکے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چینی برانڈز اس تبدیلی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،بالخصوص کم اور درمیانی قیمت والے اسمارٹ فونز کے شعبے میں۔ نمایاں مقامی پروڈیوسرز میں چینی برانڈز کی موجودگی نے پاکستان کی موبائل مارکیٹ میں مقامی طور پر اسمبل کیے جانے والے اسمارٹ فونز کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔




