بابو ہاؤس میںDGپیرا فورس کامران اصغر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بابو ہائوس مرحبا محل میں DGپیرا فورس پنجاب فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیاگیا، جس میں ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک’ MS چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر نوید نے بھی شرکت کی۔ بابو خالد سعید’ بائو امجد سعید نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا،عشائیہ میں معزز مہمانوں نے ایک دوسرے کیساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کی، معزز مہمانوں اور میزبانوں کی بھرپور دلچسپی نے عشائیہ کو یادگار بنا دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے DGپیرافورس پنجاب فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کہا کہ پیرافورس کو جدید بنیادوں پر استوار کیا جائے گا، ہم انہیں اخلاق کے دائرے میں رکھیں گے۔ پیرافورس کے کسی بھی افسر اور اہلکار کو کسی کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی کو ایسا کرنے دینگے، انفورسمنٹ سٹاف کو پیرا فورس کے قوانین’ ایس او پیز اور ڈیجیٹل سسٹمز پر سختی سے عمل کرنیکی ہدایت کی گئی اور شہریوں کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آنے اور کارروائی سے پہلے قوانین کے بارے میں آگاہی دینے کا اصول اپنایا گیا ہے۔ ڈی جی پیرافورس حافظ کامران اصغر نے مزید کہا کہ پیرافورس کی کارکردگی مثالی ہے اور اس میں شامل ہونے ملک وقوم کی خدمت کے جذبہ سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں، تجاوزات اور مصنوعی مہنگائی کیخلاف عملی اقدامات سے عوام کو بھرپور ریلیف ملا ہے اور انشاء اﷲ ہم عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں آنے دینگے، شہریوں کو درپیش ومشکلات حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور پیرافورس کے اہلکاروں پر لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔ ڈی جی پیرافورس حافظ کامران اصغر نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کی تکالیف کو محسوس کر کے ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھاتے ہیں اور انشاء اﷲ ہم ہر موقع پر حکومتی عوامی توقعات کو پورا کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں