بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارت کے غیر قانونی قائم کردہ نام نہاد اروناچل پردیش کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بھارت کی جانب سے 7اگست کو نام نہاد اروناچل پردیش میں 27مقامات کے معیاری نام جاری کئے جانے کے حوالے سے اپنے ریمارکس میں کہی، انہوں نے کہا کہ ژانگ نان خطہ چین کا علاقہ ہے۔ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ چین میں طویل عرصے سے استعمال ہونے والے ناموں کو اپنے نام نہاد معیاری ناموں سے تبدیل کرنے کی بھارت کی کوشش غیر قانونی، بے اثر اور کالعدم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام اس حقیقت کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا کہ ژانگ نان خطہ چین کا حصہ ہے۔




