ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے ماضی کی ایک جذباتی یاد تازہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم کوئلہ کی ناکامی کے بعد ان کے والد اور فلمساز راکیش روشن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔52 سالہ ریتک روشن نے اپنے والد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا جب راکیش روشن نے اپنی جمع پونجی اور فلموں سے کمائی گئی رقم کا بڑا حصہ کھو دیا تھا، جس کے باعث گھر میں بھی مشکلات پیدا ہوگئی تھیں’ ریتک روشن نے کہا کہ مجھے آج بھی وہ صبح یاد ہے جب میں نے اپنے والد کو پہلی مرتبہ آنکھوں میں آنسو لیے دیکھا۔




