دورہ سری لنکا سے قبل بھارتی ٹیم شدید بحران کا شکار

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) دورہ سری لنکا سے قبل بھارتی ٹیم شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ اس کے ایک دو نہیں بلکہ 9 کھلاڑی بیک وقت انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔بھارتی ٹیم نے رواں ماہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے اور یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ تاہم سیریز پر جانے سے قبل ہی انڈین ٹیم اپنی تاریخ کے بڑے بحران کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ ان کے ایک دو نہیں بلکہ 9 کھلاڑی بیک وقت زخمی ہو گئے ہیں۔حال ہی میں بائیں ہاتھ کے بلے باز سائی سدرشن بھی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جس کے بعد محمد سراج کو انڈین اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سائی سدرشن سے قبل جسپریت بمراہ، ہرشیت رانا، نتیش کمار ریڈی اور واشنگٹن سندر بھی انجری کے باعث سری لنکا کی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں