داغستان(سپورٹس نیوز) سابق روسی پروفیشنل مکسڈ مارشل آرٹسٹ خبیب نورما گومیدوف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سمیت کئی کھلاڑیوں کو فلسطین کی حمایت کا یہ انجام دیکھنا پڑا کہ انھوں نے اسپانسرشپ کھو دی۔روس کے داغستان سے تعلق رکھنے والے سابق یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے انکشاف کیا کہ فلسطین اور غزہ کے حق میں عوامی طور پر آواز اٹھانے پر انھیں اور بعض دیگر معروف فائٹرز کو اسپانسرشپ اور تجارتی معاہدوں کے حوالے سے مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ایک حالیہ گفتگو میں خبیب نے کہا کہ بعض اسپانسرز ایسے کھلاڑیوں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے جو فلسطین کی حمایت کرتے ہیں’ فلسطین کے بارے میں صرف کوئی بیان دینے یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد بھی معاہدے منسوخ کر دیے گئے۔




