رشتے نہیں چلتے’ راستے الگ ہو جاتے ہیں’ فضا علی

لاہور(شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ، میزبان اور ماڈل فضا علی نے اداکارہ نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے شوہر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نمرہ خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی اور شادی کے بعد اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، تاہم کچھ ہی دنوں کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔بعد ازاں نمرہ خان اور ان کے شوہر نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات اور پوسٹس شیئر کرنا شروع کر دیں، نمرہ کے شوہر کی جانب سے Good Riddance کا جملہ بھی استعمال کیا گیا۔اس معاملے پر فضا علی نے نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک شخص جس نے کچھ عرصہ قبل ہی نمرہ کو اپنی زندگی کا ساتھی بنایا، وہ اب ان کیلئے Good Riddance جیسے الفاظ کیسے استعمال کر سکتا ہے۔فضا علی نے اس رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے نمرہ کے ساتھ کھل کر اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشتے نہیں چلتے، راستے الگ ہو جاتے ہیں یہی زندگی ہے، لیکن رشتہ ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس عورت کی عزت بھی ختم کر دیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کسی خاتون کو اس انداز میں مخاطب کرنا مناسب نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں