محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے آل رائونڈر محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے۔پاکستان کے آل رائونڈر محمد نواز دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگنے کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔پی سی بی نے نواز کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر کم از کم تین ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔محمد نواز کو 12 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان گولڈ اور پاکستان بلیوز کے درمیان میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انگلی پر چوٹ لگی تھی۔انجری کے باوجود انہوں نے اپنے 10 اوورز کا کوٹہ مکمل کیا تاہم ان کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آل رائونڈر نے اسکینز کرائے گئے جن میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔واضح رہے کہ نیشنل چیمپئنز کپ کے میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں