لاہور( شوبز نیوز)نامور ہدایتکار مسعود بٹ نے کہا ہے کہ پنجابی فلم ”عشق بدمعاش ”ایک مکمل کمرشل فلم ہے جس میں ایکشن، گلیمر، کامیڈی اور ڈرامے سمیت ہر وہ چیز موجود ہے جو فلم بین دیکھنا چاہتے ہیں، عوام خود فیصلہ کریں گے کہ عشق کس طرح بدمعاشی کرتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم میں شائقین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور تفریح فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔دیا جٹ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اور میں نے فلم میں ان سے بھرپور کام لینے کی کوشش کی ہے، بعض اوقات فنکاروں کو بہتر پرفارمنس کے لئے ڈانٹنا بھی پڑتا ہے۔




