میسی والد کے انتقال کے بعد ایک بار پھر میدان میں

میامی (سپورٹس نیوز) انٹر میامی کے ہیڈ کوچ گلیرمو ہوئوس کا کہنا ہے کہ سٹار فٹبالر لیونل میسی اپنے والد جارج میسی کے انتقال کے بعد کلب میں واپسی پر بالکل مطمئن اور پرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔ ای ایس پی این کے مطابق جارج میسی 8 اگست کو ارجنٹائن کے شہر روزاریو کے ایک ہسپتال میں 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔لیونل میسی نے 12 اگست کو لیون کے خلاف میچ کے دوران متبادل کھلاڑی کے طور پر 46 ویں منٹ میں میدان میں قدم رکھ کر واپسی کی۔ لیونل میسی کے ساتھی کھلاڑی کاسیمیرو نے بھی اس مشکل وقت میں ان کی کلب کے لیے وابستگی کو سراہا ہے۔نیشول کے خلاف 1-4 سے شکست والے میچ میں لیونل میسی سٹارٹنگ الیون کا حصہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں