رشبھ پنت نے چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا

گال (سپورٹس نیوز) بھارت کے معروف بیٹسمین رشبھ پنت نے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں100چھکے لگانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے۔ رشبھ پنت نے یہ کارنامہ گزشتہ روز گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انجام دیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان بین اسٹوکس 138 چھکوں کیساتھ سرفہرست ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن میچ میں آنے سے پہلے پنت کے نام 97 چھکے تھے اننگز کے دوران ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز میں اپنی 66 رنز کی اننگز کے دوران دو چھکے مار کر ٹیسٹ کرکٹ میں100چھکے لگانے کا سنگ میل عبور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں