صوبائی وزیر کھیل کی ہدایت پر اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کی تربیت جاری

لاہور (سپورٹس نیوز) صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پرسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کی مفت تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،سی ایم پنجاب فٹ بال اکیڈمی میں210 گرلز اینڈ بوائز کو تین مختلف سیشنز میں فٹ بال کی تربیت دی گئی، سینئر کوچزشہزاد اصغر اورشبانہ تبسم نے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے طریقوں سمیت فٹ بال کی بنیادی اور جدید تکنیکس سکھائیں،تربیتی سیشن کے دوران کوچز نے کھلاڑیوں کو بال پر کنٹرول کرنے اور پاسنگ کی مشقیں کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں