راولپنڈی(سپورٹس نیوز) جدید سائنسی ترقی نے پنجاب بھر میں کھیلے جانیوالے 15 کے قریب صدیوں پرانے سالہ قدیم بھرپور مفت کی ورزش کے کھیل ختم کردیے جو آہستہ آہستہ دم توڑتے جارہے ہیں۔برصغیر میں یہ روایتی کھیل پنجاب کا خاصا تھے جو ہر گلی محلہ میں کھیلے جاتے، لڑکے بنٹے پٹھو گرم کھیل رہے ہوتے تو قریب بیٹھی لڑکیاں کیکلی،گیٹے اور شٹاپو،کوکلا چپھاکی کھیل کر دل بہلاتیں۔ان دیسی کھیلوں میں دیسی کشتی،ملاکھڑا،کبڈی،گلی ڈنڈا، پٹھو گرم، لنگڑا شیر،وانجی ،رسی پھلانگنا،چھوٹے چھوٹے پتھروں کے گیٹے کھیلنا، بنٹے ،آنکھ مچولی ،لکن میٹی،چور سپاہی، سائیکل ٹائر چلانا شامل تھے۔




