ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے پردہ اٹھا دیا۔سنی دیول نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی مالی مشکلات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم غدر 2 کی کامیابی سے قبل وہ تقریبا 55 کروڑ 99 لاکھ بھارتی روپے کے قرض میں ڈوبے ہوئے تھے مگر اتنے بڑے مالی دبا کے باوجود انہوں نے اپنی خوشی کو متاثر نہیں ہونے دیا اور معمول کے مطابق زندگی گزارتے رہے۔اداکار کے مطابق ان کی مالی مشکلات کی بڑی وجہ فلم سازی میں کی جانے والی سرمایہ کاری تھی۔ انہوں نے گھائل ونس اگین سمیت مختلف فلمی منصوبوں پر سرمایہ لگایا، تاہم مطلوبہ کاروباری کامیابی حاصل نہ ہونے کے باعث انہیں بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔بعدازاں انہوں نے 2019 میں پل پل دل کے پاس کی ہدایت کاری بھی کی جس سے ان کے بیٹے کرن دیول نے بالی ووڈ میں قدم رکھا




