سرکاری ملازمین پر 15روز سے زائد چھٹی لینے پر پابندی

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی طویل رخصت کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے ایک ہی مرتبہ میں 15روز سے زائد چھٹی لینے کی حوصلہ شکنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی صورت میں مسلسل 15روز سے زائد رخصت کی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کی جائے، تاہم حقیقی اور جائز وجوہات کی صورت میں اس سے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے۔مراسلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ایک ہی بار میں طویل عرصے تک رخصت پر رہنے سے سرکاری افسر یا ملازم کی فرائض اور ذمہ داریوں کے حوالے سے سنجیدگی پر منفی تاثر پیدا ہوتا ہے۔پنجاب حکومت نے تمام انتظامی سیکرٹریز، منسلک محکموں و خودمختار اداروں کے سربراہان، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ احکامات پر ان کی روح کے مطابق سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں