ارشد ندیم ٹریننگ کے لئے جنوبی افریقہ چلے گئے

پوچفسٹروم (سپورٹس نیوز)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی افریقا چلے گئے جہاں وہ شہر پوچفسٹروم میں خصوصی تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔ارشد ندیم جنوبی افریقا میں 2 ہفتے معروف کوچ ٹرسیئس لائیبنبرگ کی زیرِ نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔وہ اس سے قبل بھی جنوبی افریقا میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔تربیتی کیمپ کے بعد ارشد ندیم ہنگری میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں