ٹینس کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان

لندن (سپورٹس نیوز)یو ایس اوپن نے رواں سال ٹینس کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔منتظمین کے مطابق نیویارک میں 23 اگست سے 13 ستمبر تک ہونے والے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔مردوں اور خواتین کے سنگلز چیمپئنز کو اب پانچ لاکھ 50 ہزار ڈالر کے بجائے 55 لاکھ ڈالر فی کس ملیں گے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں،یہ گرینڈ سلیم کی تاریخ میں سنگلز فاتح کے لیے سب سے بڑی انعامی رقم بھی ہوگی۔پہلے رائونڈ میں شکست کھانے والے کھلاڑیوں کی رقم بھی 27 فیصد اضافے کے بعد ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں