ہیڈنگلے (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈیرن گف نے پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ سے باہر رکھنے کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔ہیڈنگلے ٹیسٹ کے دوران ٹاک اسپورٹ کی کوریج میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن گف نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز اور پاکستان کے نسبتاً ناتجربہ کار بولنگ اٹیک کے باوجود شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔ڈیرن گف نے تسلیم کیا کہ شاہین گزشتہ تقریبا 18 ماہ کے دوران مشکلات کا شکار رہے ہیں، تاہم وہ ان کا معیار اب بھی اعلی ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔




