دورہ انگلینڈ پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کی تربیتی کیمپ میں پریکٹس جاری

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں،نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ترجمان کے مطابق کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں نوجوان کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بالنگ کے ساتھ فیلڈنگ کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر خصوصی توجہ دی۔تربیتی سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے مختلف فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا، جبکہ کیچنگ اور تھروئنگ کی خصوصی مشقیں بھی کرائی گئیں۔ کوچز نے کھلاڑیوں کی تکنیک، فٹنس اور میدان میں ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے مختلف مشقوں پر کام کرایا۔ بیٹرز نے نیٹ سیشن میں بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے اور اپنی تکنیک کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں