عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر پروجیکٹائل سے حملہ ہوا ہے جس سے جہاز ناکارہ ہوگیا۔برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کے مطابق حملے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا ہے جبکہ عملہ محفوظ رہا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد فوری کسی ماحولیاتی نقصان یا تیل کے رسا کی اطلاع نہیں ملی۔




