تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے بجلی کا پول موٹر سائیکلوں سواروں پر گر گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ شاہین چوک میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے گرنے والا بجلی کا پول موٹرسائیکل سواروں پر آن گرا، موٹرسائیکل سوار بری طرح زخمی ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ چک جھمرہ کے علاقہ شاہین چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک کنارے لگے بجلی کے پول سے ٹکرا گیا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ بجلی کا پول وہاں سے گزرنے والے موٹرسائیکل سواروں پر آن گرا۔ موٹرسائیکل سوار 22سالہ احمد رضا ولد شوکت علی اور 20سالہ محمد عثمان ولد محمد سعید بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے مضروبان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں