شام دہشتگردوں کے سرپرستوں کی فہرست سے خارج

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے تقریبا 47برس بعد شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے خارج کر دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق شامی وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے امریکی اقدام کو تاریخی قدم قرار دے دیا۔اسعد حسن الشیبانی کا کہنا ہے کہ شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے نکالا جانا شامی عوام کے لیے تاریخی واقعہ ہے۔شامی وزیرِ خارجہ کے مطابق حکومت شام سے عالمی تنہائی کے اثرات ختم کرنے اور شفافیت، باہمی مفادات اور احترام پر مبنی ماحول کے قیام کے لیے کام جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں