نوجوان ملک کا سرمایہ و مستقبل ہیں

لاہور (بیوروچیف)گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے نوجوانوں کا کردار اہم ہے،پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے،نوجوان نسل کو بلاول بھٹو سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، بلاول بھٹو کو ووت کی طاقت سے آئندہ ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں پی ایس ایف کے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ اب ملک کے نوجوان بھی بلاول بھٹوزرداری کے شانہ بشانہ ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کی خاطر کبھی بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آکر ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔پیپلزپارٹی کا اقتدار میں آکر نوجوانوں کے لیے نوکریاں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سیاست نہیں بلکہ خدمت پر یقین رکھتی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے ہر سیاسی جماعت سے آنے والوں کے لیے کھلے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے أئندہ وزیراعظم بنیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ اور مستقبل ہیں۔ نوجوانوں کو ملک گی تعمیر و ترقی میں مثبت حصہ شامل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں