کمالیہ(نامہ نگار)پیٹرولنگ پولیس نے شراب فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 21لیٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزم کیخلا ف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پٹرولنگ پولیس پو سٹ چک نمبر 270کے اہلکار دورانِ گشت موجود تھے کہ ایک موٹر سائیکل سوار مشکوک حالت میں نظر آیا۔ پولیس اہلکاروں نے اسے روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 21 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت عابد حسین سکنہ موضع کمالیہ کے نام سے ہوئی۔




