فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے نئے صوبوں کے قیام کیلئے کوئی بھی تجویز دے سکتا ہے جس کا احترام بھی ہے مگرضروری نہیں کہ ٹک ٹاک پراور چوراہوں پر باتیں کرنیوالے کسی ایک فردکو عقل کل تصورکیاجائے-تمام پارلیمانی جماعتوں کی اتفاقِ رائے کے بغیر نئے صوبوں کاقیام ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ ہم انتظامی یونٹس کے حامی ہیں مگر اس کے لئے ایک ٹیبل پر بیٹھنے کی ضرورت ہے -بعض جماعتوں نے تو نئے صوبوں کے قیام پرجواب بھی دے دیا ہے-سوشل میڈیاپرگفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ قومی معاملات سے متعلق گفتگومتعلقہ فورم پرکرنی چاہئے ہمیں پی ٹی آئی اور پپلز پارٹی سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کی ضرورت ہے-فیصلے کسی کی خواہشات پرنہیں اتفاقِ رائے سے کئے جاتے ہیں-انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام سب سے بہتر ہے مگر اسے چلنے نہیں دیا جاتا-




